Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

      اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا روپ بے نقاب: آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

      برصغیر میں ہوابازی کی تاریخ کا سنہری دن: کراچی اور ممبئی کے درمیان پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سکھر: ایس ایس پی سے شیعہ علماء کرام کے وفد کی ملاقات، امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت)

    شیعہ علماء کرام کے ایک وفد نے ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری (PSP, QPM) سے ایس ایس پی آفس سکھر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، باہمی تعاون اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی روہڑی فہد ارشاد مغل اور ڈی آئی بی انچارج سعید احمد قاضی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھانے اور عوام کے تحفظ کے حوالے سے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں، جنہیں ایس ایس پی سکھر نے غور سے سنا اور متعلقہ امور پر فوری اور ضروری احکامات جاری کیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری نے کہا کہ سکھر پولیس شہر میں پائیدار امن کے قیام اور تمام مکاتبِ فکر کے درمیان رواداری، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانا سکھر پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ امن و امان کی فضا کو بہتر رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے علماء کرام اور معاشرے کے تمام ذمہ دار افراد کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پولیس اور علماء کرام کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون معاشرے میں امن، استحکام اور بھائی چارے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ملاقات کے اختتام پر اس بات کا پختہ عزم ظاہر کیا گیا کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کا یہ سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

    Related Posts

    سکھر: ائیرپورٹ روڈ اور سندھی سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی قبضے ختم

    سکھر: 23 سال خدمات انجام دینے والے نجی بسکٹ فیکٹری کے ملازم کی ناانصافی کے خلاف دہائی، اہلِ خانہ کی کفالت مشکل ہوگئی

    سیپکو ملازمین کی برطرفی کا معاملہ: ہائیڈرو لیبر یونین اور سی ای او سیپکو کے درمیان مثبت مذاکرات، ملازمین کی جلد بحالی کی امید

    مقبول خبریں

    سنٹرل پارک کے قریب نایاب الوؤں کا مسکن، نیویارکرز ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب

    یوکرین کے ڈرون آپریشنز اور اسٹار شیلڈ سیٹلائٹ تک رسائی محدود،انٹیلی جنس فراہمی بھی بند، حکم وائٹ ہاؤس سے آیا، امریکی حکام

    لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

    "وہ کون ہے”?اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرنیوالے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ گورنرشپ نہ ملنے پر ناراض ہیں، محسن نقوی

    سونا چاندی پھر اوپر

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.