Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

      اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا روپ بے نقاب: آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

      برصغیر میں ہوابازی کی تاریخ کا سنہری دن: کراچی اور ممبئی کے درمیان پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یوکرین کے ڈرون آپریشنز اور اسٹار شیلڈ سیٹلائٹ تک رسائی محدود،انٹیلی جنس فراہمی بھی بند، حکم وائٹ ہاؤس سے آیا، امریکی حکام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک / واشنگٹن :امریکی اور یورپی یونین حکام نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ یوکرینی فوج کی جانب سے جنگی میدان میں مواصلات اور ڈرون آپریشنز کے لیے استعمال ہونے والے جدید ترین اسپیس ایکس (SpaceX) کے ’اسٹار شیلڈ‘ (Starshield) سیٹلائٹ سسٹم کی رفتار کو محدود کرنے کا حکم براہِ راست وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔
    پینٹاگون حکام کو موصول ہونے والی ہدایات میں کہا گیا تھا کہ یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال ملٹری گریڈ ’اسٹار شیلڈ‘ سروس کی رفتار کو سست کیا جائے۔ واضح رہے کہ پینٹاگون ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اس عسکری سیٹلائٹ سروس کا سب سے بڑا گاہک ہے۔
    یوکرینی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتار نقل وحرکت کرنے والی اشیاء اور ڈرونز پر نصب ملٹری گریڈ اسٹار شیلڈ ریسیپٹرز نے یکایک کام کرنا چھوڑ دیا، جس سے روسی افواج پر ڈرون حملے اور روسی ‘شاہد’ ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کے آپریشنز شدید متاثر ہوئے۔
    یوکرینی وزارتِ دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق، اب یہ ریسیپٹرز صرف 100 میل فی گھنٹہ (160 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک کی رفتار پر ہی کام کر رہے ہیں، جس سے روسی سپلائی لائنز اور قابض علاقوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام یوکرین پر اس لیے دباؤ ڈالنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ کیئو روسی تیل کی صاف کرنے والی تنصیبات (Refineries) پر اپنے ڈرون حملے بند کرے۔ صدر ٹرمپ ان حملوں کو عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں، جس سے امریکی وسط مدتی (Midterm) انتخابات میں ان کی ریپبلکن پارٹی کی مہم متاثر ہو رہی ہے۔
    تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ دراصل امریکا و اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کا نتیجہ ہے۔
    اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے سماجی رابطے کی سائٹ ‘X’ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا:
    "چونکہ اسٹار شیلڈ سسٹم کی ملکیت اور کنٹرول امریکی حکومت کے پاس ہے، اس لیے اس کی رفتار یا استعمال پر کسی بھی قسم کی پابندی کا فیصلہ امریکی فوج یا امریکی صدر کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔”
    دوسری جانب ایک سینئر امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر کی طرف سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی، تاہم وائٹ ہاؤس نے اس سوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا کہ کیا انتظامیہ کے کسی دیگر اعلیٰ عہدیدار نے یہ حکم جاری کیا تھا۔
    امریکی اور یوکرینی قیادت کے درمیان تعلقات میں زبردست دراڑ اس وقت آئی جب میامی میں ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں امریکی وفد (جس میں جیرڈ کوشنر اور اسٹیو وٹکوف شامل تھے) نے یوکرینی حکام سے سخت لہجے میں بات کی۔ امریکہ نے روس سے 2.25 ملین بیرل ڈیزل خریدنے کے معاہدے کا بھی دفاع کیا جس پر یوکرینی صدر ولودی میر زیلینسکی نے امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’کمزور فیصلہ‘ قرار دیا تھا۔
    اس کے جواب میں ٹرمپ نے یوکرین میں نئے انتخابات اور زیلینسکی کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا تھا، جبکہ پسِ پردہ امریکا نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کے بارے میں انٹیلی جنس شیئرنگ روکنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
    یوکرین نے امریکی درخواست کو پس پشت ڈالتے ہوئے روسی ریفائنریزپر حملے جاری رکھے ہوئے جبکہ صد رڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کےذریعے اعلان کیا تھا کہ روس اور یوکرین انرجی جنگ بندی پر رضامند ہوچکے ہیں۔

    Related Posts

    سنٹرل پارک کے قریب نایاب الوؤں کا مسکن، نیویارکرز ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب

    لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

    "وہ کون ہے”?اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرنیوالے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ گورنرشپ نہ ملنے پر ناراض ہیں، محسن نقوی

    مقبول خبریں

    سنٹرل پارک کے قریب نایاب الوؤں کا مسکن، نیویارکرز ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب

    یوکرین کے ڈرون آپریشنز اور اسٹار شیلڈ سیٹلائٹ تک رسائی محدود،انٹیلی جنس فراہمی بھی بند، حکم وائٹ ہاؤس سے آیا، امریکی حکام

    لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

    "وہ کون ہے”?اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرنیوالے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ گورنرشپ نہ ملنے پر ناراض ہیں، محسن نقوی

    سونا چاندی پھر اوپر

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.