نواب شاہ (بیورو رپورٹ: نفیس آرائیں)
جٹ ویلفیئر کی فعال کاوشوں اور ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کے سخت احکامات کے نتیجے میں بی سیکشن تھانے کی چار دیواری سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل کامیابی کے ساتھ برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق، ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے موٹر سائیکل کی 24 گھنٹوں کے اندر اندر برآمدگی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ پولیس حکام کو فوری ہدایات جاری کی تھیں، جن پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او بی سیکشن ثناء اللہ پنہور نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو برآمد کر لیا۔موٹر سائیکل کی باحفاظت واپسی پر جٹ ویلفیئر سندھ کے جنرل سیکریٹری حاجی شوکت جٹ نے ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن اور نواب شاہ کی صحافی برادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس معاملے میں بھرپور تعاون کیا۔


