صوابی، (حق نواز خان)
صوابی میں پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے موبائل نیٹ ورک بند،
تفصیلات کے مطابق آج وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کی صوابی آمد کی خاطر موبائل نیٹ ورک بند کر دی گئی ھے صبح جس نے بھی موبائل اٹھایا ھے اس کے پاس سگنل نہیں آرھے تھے، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی آج کا دن صوابی میں گزاریں گے۔ پہلے شیوہ اڈہ میں دوسرا مین صوابی میں اور تیسرا ضلع صوابی کی بڑی تحصیل ٹوپی میں احتجاج سے خطاب کریں گے۔
موبائل نیٹ ورک بند ھونے وجہ سے عوام اور کاروباری مراکز، شخصیات کو بڑی پریشانی کا سامناھے۔


