Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سانگھڑ، اندھا قتل؛بہو اور بیٹی گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سانگھڑ (رپورٹ: اشفاق سلہری)

    سانگھڑ شوگر ملز کے علاقے سبیل اسٹاپ میں ادھیڑ عمر شخص غلام رسول چانگ کے مبینہ قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بہو اور بیٹی کو گرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جھول تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں مقتول کے بیٹے وحید علی چانگ کی مدعیت میں اس کی بیوی اور بہن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔کراچی کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں برسرِ روزگار مدعی وحید علی چانگ کے مطابق، اسے والدہ کی جانب سے والد کے اچانک انتقال کی اطلاع ملی، جس پر وہ فوری طور پر گھر پہنچا۔ لاش کی گردن پر رسی کے نشانات دیکھنے کے بعد اس نے معاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش کی۔مدعی کے بیان اور خاندانی ذرائع کے مطابق، مبینہ طور پر گھریلو تنازع کے دوران تانیہ چانگ اور شازیہ چانگ نے رسی سے گلا گھونٹ کر غلام رسول چانگ کو موت کے گھاٹ اتارا۔جھول پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 151/2026 کے تحت دفعات 302 اور 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کے ابتدائی بیان کے مطابق مقتول کی گردن پر رسی اور جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم تعلقہ اسپتال سنجھورو میں کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر 5 اکتوبر کو پیش آیا تھا، تاہم واقعے کے اصل محرکات اور تمام پہلوؤں کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار خواتین سے مزید تفتیش اور شواہد جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔

    Related Posts

    سعودی ائیر پورٹس پر حملے ناقابل قبول، صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

    پسرور اور گردونواح میں تیز بارش

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی? صدر زرداری سے شہباز شریف کی وفود کی سطح پر اہم ملاقات

    مقبول خبریں

    سعودی ائیر پورٹس پر حملے ناقابل قبول، صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

    پسرور اور گردونواح میں تیز بارش

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی? صدر زرداری سے شہباز شریف کی وفود کی سطح پر اہم ملاقات

    امریکہ میں فائرنگ کے 2 خوفناک واقعات: حامِلہ خاتون اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک، ملک بھر میں غم وغصہ کی لہر

    سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثی ملیشیا کے ڈرون و میزائل حملے: ریاض ایئرپورٹ پر 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی، فلائٹ آپریشن معطل

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.