پسرور (محمد اشفاق – نمائندہ بے نقاب نیوز):
پسرور میں چونڈہ پھاٹک کے قریب لڑائی جھگڑے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ماجد نامی نوجوان کو 5 سے 6 افراد نے گھیر کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تشدد کے باعث متاثرہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ابتدائی طبی امداد کے بعد فوراً سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق ہسپتال میں نوجوان کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پسرور اور اس کے گردونواح میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس اور تشویش پائی جا رہی ہے۔عوامی حلقوں اور علاقہ مکینوں نے انتظامیہ اور پولیس حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور اس قسم کے پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے فوری و سخت اقدامات کیے جائیں۔

