Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 20 ستمبر سے اب تک تین ارکان قومی اسمبلی اور 5 ارکان صوبائی اسمبلی اغوا یا گرفتار جبکہ کئی کارکن اور عہدیدار بھی لاپتا ہیں۔پی ٹی آئی کے مطابق اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے اعلان کے بعد 20 ستمبر سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور عہدیداروں کے مبینہ اغوا اور گرفتاری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل خان کو 20 ستمبر کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اور صوبائی وزیر آب پاشی فضل شکور خان کو 21 ستمبر کو موٹروے ٹول پلازہ سے اغوا کرلیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ چارسدہ سے رکن قومی اسمبلی فضل خان کو 22 ستمبر کو رشکئی سے اٹھایا گیا، جنوبی وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی زبیر خان کو 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی شب کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے گھر سے اغوا کیے جانے کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا۔پی ٹی آئی کے مطابق کولائی پالس سے رکن صوبائی اسمبلی محمد ریاض کو 25 ستمبر ، سوات سے رکن صوبائی اسمبلی سلطان روم کو 26 ستمبر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم تورڈھیر کے صوابی میں واقع حجرے پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے شدید فائرنگ کی جس کے بعد ان کے بھائی عبدالناصر اور تین محافظوں کو اغوا کرلیا گیا، چترال سے رکن صوبائی اسمبلی فتح الملک ناصر اور ٹانک سے رکن قومی اسمبلی داور کنڈی کو اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انصاف لائرز فورم کے ریجنل جنرل سیکریٹری امیر اعجاز کو17ستمبر کو اغوا کیا گیا، انصاف ڈاکٹر فورم کے ڈاکٹر نبی جان کے بارے میں تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے، مردان سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کو بھی اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے اور ان کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

    Related Posts

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    مقبول خبریں

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.