پاکپتن(رپورٹ:اکرام حسین شاہ )
پاکپتن–دیپالپور روڈ پر قائم پٹرولنگ چوکی شمس آباد نے ماہِ ستمبر 2026 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔پٹرولنگ پولیس کے مطابق چوکی شمس آباد نے کارروائیوں کے دوران 1 اہم اشتہاری مجرم اور 2 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر کے قانون کے شکنجے میں لایا۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی روکوٹام کے سلسلے میں شراب نوشی و سپلائی کے 3 مقدمات درج کر کے 53 لیٹر شراب برآمد کی گئی، جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 1 مقدمہ درج کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایل پی جی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر 4 مقدمات، جبکہ اوور ڈائمینشن ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے 5 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ مزید برآں، چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 4 مقدمات درج کر کے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔پاکپتن–دیپالپور روڈ پر شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے چوکی شمس آباد کی یہ کارکردگی ضلع بھر میں پولیس کی فعال پٹرولنگ کی عکاس ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل قلع قمع کے لیے کارروائیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔


