کوہاٹ :کوہاٹ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ شادی پور میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور دہشتگردوں کو جلد از جلد ڈھونڈنے کے لیے اقدامات جاری ہیں
کوہاٹ، دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، سات سیکیورٹی اہلکار زخمی

