Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    • عوامی مسائل کا حل اور ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے: کمشنر گوجرانوالہ

    • سیالکوٹ ،پسرور (سلیم احمد اعوان شیخو،محمد اشفاق) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے پسرور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کے دوران انہوں نے شہریوں کی شکایات براہِ راست سنیں اور مسائل کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔

      کھلی کچہری میں محکمہ ریونیو، ستھرا پنجاب، پیرا فورس، محکمہ تعلیم، اکاؤنٹس آفس، میونسپل کمیٹی اور دیگر ضلعی محکموں سے متعلق شہریوں نے درخواستیں اور شکایات پیش کیں، جن میں خواتین اور بزرگ شہری بھی بڑی تعداد میں شامل تھے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے مختلف درخواستوں پر ریونیو افسران، گرداوروں اور پٹواریوں کو موقع پر طلب کر کے سماعت کی، جبکہ ضلعی کونسل، میونسپل کمیٹی اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کے افسران کو بلا کر فوری پیشرفت کی ہدایت کی۔

      اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ان کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ تمام شکایات پر قانون و ضابطے کے مطابق مقررہ طریقہ کار کے تحت بلا تاخیر کارروائی یقینی بنائی جائے۔

      کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز، اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    Related Posts

    کچاکھوہ: نیشنل ہائی وے پر بس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    الف-ب سے اے آئی تک اور رٹے سے کنسیپٹ تک: وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب میں جامع تعلیمی اصلاحات کی منظوری

    ڈپٹی کمشنر کا اقدام: سمبڑیال میں تعینات پیرا فورس کے دو سارجنٹس معطل

    مقبول خبریں

    الف-ب سے اے آئی تک اور رٹے سے کنسیپٹ تک: وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب میں جامع تعلیمی اصلاحات کی منظوری

    بی ایم ڈبلیو کار اوورہیڈ برج سے اڑتی ہوئی نیچے جا گری، تین طلبا ہلاک؛

    PTI لانگ مارچ: حکومت کا فوج تعینات نہ کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں کتنے صوبے بنیں گے؟ فاروق ستار نے بتادیا

    ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد جموں وکشمیر کے صدر منتخب،32 ووٹ حاصل کئے

    بلاگ

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.