واشنگٹن:مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں ایپل اور اوپن اے آئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سوشل میڈیا جائنٹ ’میٹا‘ (Meta) نے (Keychain) کے سائز کا ایک نیا ہینڈ ہیلڈ اے آئی ڈیوائس ’میوز چارم‘ (Muse Charm) باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔
مارک زکربرگ نے ’میٹا کنیکٹ‘ کی تقریب کے دوران اس انقلابی ڈیوائس کی رونمائی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی رواں سال دسمبر تک صارفین کے لیے خرید کے لیے دستیاب ہوگی۔
مارک زکربرگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے اس چھوٹے سے آلے میں بے شمار جدید ٹیکنالوجی سمو دی ہے، جو صارفین کو اے آئی اسسٹنٹ ’میوز‘ (Muse) سے گفتگو کرنے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو دکھانے کا سب سے تیز ترین ذریعہ فراہم کرے گی۔” میٹا نے اس کے ساتھ ہی اے آئی چشموں کے لیے نئی پرائیویسی آپشنز اور آڈیو اونلی گلاسز سمیت کئی دیگر ہارڈ ویئر مصنوعات کا بھی اعلان کیا ہے۔
Meta announces Muse Charm, a handheld gadget allowing people to utilize an AI personal agent without their phone, computer or glasses.
Available in time for the holidays. pic.twitter.com/pEW0XSzcpJ
— Pop Crave (@PopCrave) September 24, 2026
میوز چارم اور نئی اے آئی خصوصیات:
میٹا کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے اس نئے کی چین سائز ڈیوائس کا مقصد وائرل ہونے والے اے آئی اسسٹنٹ ’میوز‘ کو عام لوگوں کی جیب تک پہنچانا ہے۔
اس کے ساتھ ہی میوز کے لیے لائیو ویڈیو چیٹ، اپنی مرضی کی آواز کے اختیارات کے ساتھ حقیقی وقت میں صوتی گفتگو (Real-time voice conversations) اور ہر صارف کے ایجنٹ کے لیے ایک مخصوص ای میل ایڈریس جیسی جدید فیچرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
"Meta: nuevos anuncios"
Porque hoy Zuckerberg conectó Muse con sus gafas, lanzó Ray-Ban sin cámara y mostró unas VR de apenas 100 gramos. La apuesta puede cambiar varios mercados al mismo tiempo.
La estrategia está en convertir a Muse en la interfaz central del ecosistema de…
— Tendencias Finanzas (@porquettfin) September 24, 2026
میٹا نے وال مارٹ، بیس بائی اور گیپ سمیت کئی بڑے ریٹیل پارٹنرز کا بھی اعلان کیا ہے جہاں یہ مصنوعات دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ پرائیویسی کے تحفظ کے لیے کمپنی نے ’پرائیویٹ پروسیسنگ‘ (Private Processing) نامی سسٹم متعارف کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے جو کلاؤڈ پر ڈیٹا کی پروسیسنگ کے دوران صارفین کی معلومات کو مکمل طور پر محفوظ رکھے گا۔
مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ ’میوز‘ آنے والے وقت میں دنیا بھر کے اربوں لوگوں کے لیے ایک ایسا ذاتی سپر انٹیلیجنس پلیٹ فارم بن جائے گا جو ان کی زندگيوں کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

