اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت نے فوج کو تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومت نے فوج کو اس احتجاج کے معاملے میں تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور ایف سی کے ذریعے ہی وزارت داخلہ اس احتجاج سے نمٹے گی۔ تاہم انھوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب پولیس سے اہلکار لینے کے لیے بھی درخواست کی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ’فورس‘ کا استعمال بھی کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور شاپنگ سینٹرز کو بند کرنے کا فی الحال کوئی پلان نہیں ہے۔ ان کے مطابق معمول کے مطابق کاروبار زندگی جاری رہیں گے۔

