Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد جموں وکشمیر کے صدر منتخب،32 ووٹ حاصل کئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مظفر آباد : ان آزادجموں کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی 32 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
    جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے۔ 53 رکنی ایوان میں صدر کے انتخاب کے لیے 27 ووٹ درکار تھے۔
    صدارتی انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت ہوا، جہاں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دیتے ہوئے ووٹنگ کے عمل کی نگرانی کی۔ پولنگ صبح 10 بجے شروع ہوئی اور دوپہر ایک بجے تک جاری رہی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی۔
    ڈاکٹر نجیب نقی کے صدر منتخب ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔
    ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ صدر کا منصب سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے جنوری میں انتقال کے بعد خالی تھا۔
    ڈاکٹر نجیب نقی کون ہیں ؟
    ڈاکٹر محمد نجیب نقی کی سیاسی کہانی کا آغاز 1990 میں اس وقت ہوا جب پاکستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کے عام انتخابات کی مہم کے دوران ان کے والد کرنل ریٹائرڈ محمد نقی خان ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔
    اس حادثے سے قبل نجیب نقی میڈیکل کے شعبے سے وابستہ تھے اور انہوں نے لاہور کے ایچی سن کالج اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے تعلیم حاصل کی تھی، تاہم والد کی ناگہانی وفات کے بعد انہیں عملی سیاست کا رخ کرنا پڑا اور وہ 1991 میں پہلی بار کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
    گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں کے دوران ڈاکٹر نجیب نقی پانچ مرتبہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور ایک مرتبہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔
    اس دوران وہ پارلیمانی سیکریٹری رہے اور مختلف ادوار میں صحت، خزانہ، منصوبہ بندی و ترقی، ہائر ایجوکیشن، پاپولیشن ویلفیئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے اہم محکموں کی وزارت سنبھالتے رہے۔
    تاہم 2021 کے انتخابات میں پہلی مرتبہ انہیں اپنے حلقے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
    2026 کے انتخابات میں ان کے حلقے سمیت پونچھ کے سات حلقوں میں تاحال انتخاب نہیں ہو سکا تاہم مسلم لیگ کی قیادت نے انہیں صدارت کے لیے نامزد کر دیا تھا۔
    ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق پونچھ اور سدھنوتی کے ایک دیرینہ سیاسی خاندان سے ہے۔
    ان کے دادا کرنل خان محمد خان کو ان کے حامیوں کی جانب سے بابائے پونچھ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، وہ 1934 سے 1936 تک ریاست جموں و کشمیر کی پرجا سبھا کے رکن رہے۔
    انہوں نے 1934 میں سدھن ایجوکیشنل کانفرنس قائم کی اور مٹھی بھر آٹا اسکیم کے ذریعے ضرورت مند طلبہ کی تعلیم کے لیے وسائل فراہم کیے۔
    سیاسی مبصرین کے مطابق انہوں نے سردار محمد ابراہیم خان کو بھی سیاست میں آگے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
    کرنل خان محمد خان کے بعد ان کے بیٹے کرنل ریٹائرڈ محمد نقی خان نے اس سیاسی سلسلے کو آگے بڑھایا اور وہ بھی پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں وزیر رہے۔
    علاوہ ازیں ڈاکٹر نجیب نقی کا سسرالی خاندان بھی پاکستان کی قومی سیاست میں فعال ہے۔ ان کے سسر خان غلام دستگیر خان اور برادر نسبتی خرم دستگیر خان مختلف ادوار میں وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کے بعد وہ قانون ساز اسمبلی سے اکثریت حاصل کر کے اب ریاست کے اعلیٰ ترین آئینی منصب پر فائز ہو چکے ہیں۔

    Related Posts

    ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد میں پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر

    بورڈ کا پیپر ملتوی کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈپٹی کمشنر جہلم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    آبنائے ہرمز: سینٹکام کا کارگو جہاز پر حملہ، ایران کا دو آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکراکر تباہ ہونے کا دعویٰ

    مقبول خبریں

    ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد میں پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر

    بورڈ کا پیپر ملتوی کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈپٹی کمشنر جہلم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    آبنائے ہرمز: سینٹکام کا کارگو جہاز پر حملہ، ایران کا دو آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکراکر تباہ ہونے کا دعویٰ

    معاذ صفدر اور صبا معاذ کو بڑی خوشی مل گئی

    بجلی اور گیس صارفین کو سبسڈی دینے کا نیا فارمولا تیار

    بلاگ

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.