عبید راجپوت کی گاڑی بندر روڈ ٹیسٹی ہال کے سامنے گاڑی چوری، فوٹیج سامنے آگئی، پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ
سکھر ( رپورٹ/عبدالرحمان راجپوت)
راجپوت برادری اتحاد (رجسٹرڈ) روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رکن عبید راجپوت کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ پیش آنے کی اطلاع ہے۔ اہلخانہ کے مطابق گاڑی بندر روڈ پر ٹیسٹی ہال کے سامنے سے چوری ہوئی، جس کے بعد متاثرہ علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
عبید راجپوت کے بھائی عبدالوھاب کے مطابق گاڑی گزشتہ رات تقریباً 1 بج کر 16 منٹ پر مذکورہ مقام سے چوری ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے موقع پر نصب CCTV کیمروں کی فوٹیج بھی موجود ہے، جس میں مبینہ طور پر گاڑی چوری کیے جانے کا منظر ریکارڈ ہوا ہے۔ اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ CCTV فوٹیج کو تفتیش کا حصہ بناتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث افراد کی شناخت کی جائے۔
چوری ہونے والی گاڑی 2012 ماڈل، نیلے رنگ کی ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر AYG-030 سندھ بتایا گیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق گاڑی کی موجودہ مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان کی جانب سے گاڑی کی فوری تلاش اور بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا ۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شہر کے مصروف علاقوں میں گاڑیوں کی چوری کے واقعات شہریوں کے لیے باعثِ تشویش ہیں، اس لیے پولیس کو ایسے واقعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ چوری شدہ گاڑیوں کی بروقت بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
عبدالوھاب نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، CCTV فوٹیج کی مدد سے مشتبہ ملزمان کا سراغ لگایا جائے، گاڑی کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ راستوں پر چیکنگ اور ناکہ بندی مؤثر بنائی جائے اور گاڑی برآمد کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
دوسری جانب راجپوت برادری اتحاد (رجسٹرڈ) روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ارکان نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ رکن کی گاڑی کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

