Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘ میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خصوصی گفتگو

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)

    ریڈیو پاکستان سرگودھا کے معروف پروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘ میں خواتین کی ہاکی، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے سفر اور سرگودھا ڈویژن میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ پروگرام میں پروفیسر عائشہ صدیقہ، ڈائریکٹر اسپورٹس، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میلہ منڈی سرگودھا، ظاہرہ صدف، ماہِ رمضان، عروج فیاض اور لائبہ سعید نے شرکت کی۔
    پروگرام میں فاطمہ ویمن ہاکی اکیڈمی سرگودھا کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن شاہ بھی شریک ہوئے، جو پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر رہ چکے ہیں۔ پروگرام کے میزبان سینئر اینکر پرسن سبطین بلوچ نے مہمانوں سے ان کی ابتدائی زندگی، تعلیم، کھیلوں سے وابستگی، ہاکی کے سفر، کامیابیوں اور خواتین کھلاڑیوں کو درپیش مختلف چیلنجز کے حوالے سے گفتگو کی۔
    گفتگو کے دوران اس امر کو نمایاں کیا گیا کہ سرگودھا میں خواتین کی ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم اس ٹیلنٹ کو مناسب تربیت، کھیل کے میدان، کوچنگ، کھیلوں کے سامان اور مسلسل مقابلوں کے مواقع درکار ہیں۔ مہمانوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود سرگودھا کی کئی بچیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے، جو اس خطے میں موجود کھیلوں کے ٹیلنٹ کی عکاسی کرتا ہے۔
    تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں آگے بڑھنے کی ضرورت
    پروگرام میں پروفیسر عائشہ صدیقہ نے تعلیم اور کھیل کے درمیان توازن کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت بلکہ خود اعتمادی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
    مہمان کھلاڑیوں نے اپنے ابتدائی حالات اور کھیلوں کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تعلیم کے ساتھ اپنی کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھا اور بعض اوقات دور دراز علاقوں سے سفر کرکے تربیتی سیشنز اور مقابلوں میں شرکت کی۔ اس سفر کے دوران سفری مشکلات، محدود وسائل اور دیگر عملی مسائل کے باوجود انہوں نے اپنی محنت اور عزم کو جاری رکھا۔
    ظلیرہ صدف اور ماہِ رمضان کی بین الاقوامی نمائندگی
    پروگرام میں ظلیرہ صدف اور ماہِ رمضان کی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق سرگودھا سے ہے اور وہ فاطمہ ویمن ہاکی اکیڈمی سرگودھا سے وابستہ رہی ہیں۔

    Related Posts

    راجپوت برادری اتحاد   روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رکن کی گاڑی چوری ہو گئی

    ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

     ذوالفقار حمید کی کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہید ایس پی اکبر شنواری کے گھر آمد

    مقبول خبریں

     ذوالفقار حمید کی کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہید ایس پی اکبر شنواری کے گھر آمد

    الہ آباد ، ٹریفک حادثہ، دو خواتین جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی

    طوفانی انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    سونے کی قیمتوں میں کمی جاری

    کفایت شعاری مہم،50 فیصد ملازمین ” ورک فرام ہوم “ کریں گے ، نوٹیفیکیشن جاری

    بلاگ

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.