پشاور (انورزیب خان):
پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا و ایم پی اے PK-85 حاجی زرعالم خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج خویشگی کا دورہ کیا، جہاں کالج انتظامیہ کی جانب سے ان کا پرتپاک ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خویشگی اسد خان، سردار فخر عالم خان اور کالج انتظامیہ موجود تھی۔ حاجی زرعالم خان نے نئے کالج کے قیام اور پہلے ہی سیشن میں ریکارڈ داخلوں پر پرنسپل اور کالج انتظامیہ کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نئے کلاسز کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے، جو علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم تعلیمی موقع ہے۔ حاجی زرعالم خان نے طلبہ کو تعلیم پر بھرپور توجہ دینے، محنت کرنے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں حاجی زرعالم خان نے کالج کی مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اہلیانِ خویشگی نے خویشگی میں نئے بوائز ڈگری کالج کی منظوری اور قیام پر پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی عوامی حکومت اور حاجی زرعالم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کالج کا قیام علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک دیرینہ ضرورت پوری ہونے کے مترادف ہے۔


