ممبئی (نیوز ڈیسک):
جنوبی ہند کے سپر اسٹار رجنی کانت کی سپر ہٹ فلم ‘جیلر’ کے دوسرے حصے ‘جیلر 2’ میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی دھماکے دار انٹری ہو گئی ہے۔
فلم سے اداکارہ کا فرسٹ لک سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ان کے بولڈ اور جاندار انداز کو دیکھ کر مداحوں کو ان کی بلاک بسٹر فلم ‘دی ڈرٹی پکچر’ کے یادگار کردار ‘ریشما’ کی یاد آ گئی۔
ذرائع کے مطابق، ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار کی اس فلم میں ودیا بالن ایک انتہائی اہم اور طاقتور کردار میں نظر آئیں گی۔ ان کے لک کی تصاویر اور وائرل خبروں نے فلم سے متعلق شائقین کے جوش و خروش اور تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ‘جیلر’ کے پہلے حصے نے دنیا بھر کے باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے، جس کے بعد اب اس کے سیکوئل کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

