خرطوم (نیوز ڈیسک):
سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے کے ایک دردناک حادثے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور تقریباً 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام اور ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں کان کن زمین کے نیچے کھدائی کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان کا بڑا حصہ نیچے آ گرا۔ حادثے کے بعد کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے اور لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے مقامی شہریوں کی مدد سے رینسکيو آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ سوڈان میں حفاظتی تدابیر کے بغیر اور غیر قانونی طور پر کی جانے والی کان کنی کے باعث اس طرح کے المناک حادثات پہلے بھی متعدد بار پیش آ چکے ہیں۔

