Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پتلی کمر اور متناسب جسم کیلئے کیاکریں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کمر کو پتلا کرنے اور پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے متوازن غذا، مؤثر ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی کے بیچ توازن ضروری ہے۔

    خواتین میں پتلی کمر کی خواہش عام ہوتی ہے اور اس کے لیے وہ مختلف طریقے اپناتی ہیں، جن میں ورزش اور ڈائٹ میں تبدیلی بھی شامل ہے۔ تاہم کچھ دیگر اقدامات بھی ہیں جو کمر کو پتلا رکھنے اور وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ کیا ہیں۔

     سونے سے کم از کم دو سے تین گھنٹے پہلے کھانا جسم اور مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ جسم کو کھانا مناسب طریقے سے ہضم کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ کھانے کے فوراً بعد سونے سے ہاضمہ سست ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں گیس، تیزابیت اور سینے میں جلن جیسی شکایات ہوسکتی ہیں۔

    سونے سے چند گھنٹے پہلے کھانا کھانے سے نہ صرف ہاضمہ بہتر رہتا ہے بلکہ رات کے وقت میٹابولزم کو بھی بہتر رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سے جسم، خاص طور پر پیٹ کے اردگرد اضافی چربی جمع ہونے اور وزن بڑھنے کے امکانات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کے مطابق رات کا کھانا ہلکا اور ممکن ہو تو رات 8 بجے سے پہلے کھانا بہتر ہے۔

    پتلی کمر اور صحت مند وزن کے لیے خوراک میں نظم و ضبط اور مناسب تبدیلیاں ضروری ہیں۔ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کو ایسی غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہیے جن سے مجموعی کیلوری کا استعمال جسم کی ضرورت سے کچھ کم رہے۔

    چاکلیٹ، بیکری کی اشیا، تلی ہوئی چیزیں اور جنک فوڈ میں عموماً کیلوریز اور غیر صحت بخش چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ان کا زیادہ استعمال پیٹ کے اردگرد چربی بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے ایسی غذاؤں سے حتی الامکان پرہیز کرنا بہتر ہے۔

    مونو اَن سیچوریٹڈ فیٹس جسم کے لیے ضروری صحت مند چکنائی فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نٹس اور ایووکاڈو جیسی غذاؤں کو خوراک میں شامل کرنے سے جسم کو ضروری صحت مند چکنائی مل سکتی ہے اور وزن کو متوازن رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق خوراک میں پروٹین سے بھرپور غذائیں شامل کرنے سے دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اس سے بار بار کھانے کی خواہش اور کریونگ کم ہوسکتی ہے اور وزن کو کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ، خوراک میں کیلوریز کی مقدار جسم کی روزانہ ضرورت سے کچھ کم رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

    ورزش نہ صرف وزن کم کرنے بلکہ کمر کو متناسب رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ڈاکٹر کے مشورے سے باقاعدگی سے ورزش کو روزمرہ کے معمول کا حصہ بنایا جائے۔

    روزانہ واک، دوڑ، ڈانس، تیراکی اور سائیکلنگ جیسی جسمانی سرگرمیاں بھی وزن اور کمر کے سائز کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش اور متوازن خوراک کے ساتھ مناسب اور بھرپور نیند لینا بھی ضروری ہے۔

    Related Posts

    تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی کمی

    امریکیوں کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کو ‘خطرناک اور کرپٹ’ قرار دے دیا: نئے سروے نے نیندیں اڑا دیں،

    امریکا ایران جنگ کی لاگت 38 ارب ڈالر سے تجاوز ، مہنگائی نے عام امریکیوں کی کمر توڑ دی، کانگریس رپورٹ

    مقبول خبریں

    تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی کمی

    امریکیوں کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کو ‘خطرناک اور کرپٹ’ قرار دے دیا: نئے سروے نے نیندیں اڑا دیں،

    امریکا ایران جنگ کی لاگت 38 ارب ڈالر سے تجاوز ، مہنگائی نے عام امریکیوں کی کمر توڑ دی، کانگریس رپورٹ

     چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر   کی زیرِ صدارت اجلاس

    پتلی کمر اور متناسب جسم کیلئے کیاکریں

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.