Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سید امداد علی شاہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس عمرکوٹ میں اوپن کچہری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سندھ، ضلع عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

    صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سھیل راجپوت کی ھدایات پر عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور شفاف انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس عمرکوٹ میں ایک اہم اوپن کچہری منعقد کی گئی، جس میں ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ میرپورخاص سید امداد علی شاہ نے شرکت کی اور ضلع عمرکوٹ کے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کی شکایات اور مسائل تفصیل سے سنے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عمران آرائیں، ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر عمرکوٹ محمد اشرف جانوری، ایڈیشنل رجسٹرار صوبائی محتسب اعلیٰ میرپورخاص محمد حنیف پنھور، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمرکوٹ میر حسن آریسر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر لچھمن داس، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عمرکوٹ پرویز مری، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمرکوٹ کے انجنیئر، ڈی ایس پی غلام مصطفیٰ، محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈاکٹر قمر منگریو اور دیگر موجود تھے، اس موقع پر اوپن کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات، مشکلات اور مسائل ریجنل ڈائریکٹر کے سامنے پیش کیے، شہریوں نے سرکاری امور میں تاخیر، پنشن، تنخواہوں، مالی معاملات، محکمہ جاتی مسائل اور دیگر عوامی نوعیت کی 20 شکایات سے متعلق درخواستیں پیش کیں، اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ میرپورخاص سید امداد علی شاہ نے شہریوں کی شکایات کو انتہائی توجہ اور ہمدردی سے سنا اور متعلقہ افسران سے شکایات کے بارے میں ضروری وضاحتیں بھی طلب کیں، انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا غیر ضروری رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ کا ادارہ عوام کو سرکاری محکموں کی جانب سے پیش آنے والی مشکلات کے ازالے اور انہیں فوری انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات صوبائی محتسب اعلیٰ کے ادارے کے سامنے پیش کر سکتے ہیں، جہاں شکایات کا قانون اور میرٹ کے مطابق جائزہ لے کر ان کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں، سید امداد علی شاہ نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور شہریوں کو اپنے جائز سرکاری امور کے سلسلے میں غیر ضروری طور پر دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دلائیں، انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بہتر، شفاف اور بروقت خدمات فراہم کریں، اوپن کچہری میں شریک شہریوں نے صوبائی محتسب اعلیٰ کی جانب سے ان کی شکایات براہِ راست سننے اور موقع پر متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایسے اقدامات کو عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر قرار دیا، اوپن کچہری کے اختتام پر ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ میرپورخاص سید امداد علی شاہ نے کہا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور سرکاری اداروں میں شفافیت و جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ایسی اوپن کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ شہریوں کو ان کے جائز حقوق کے حصول میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

    Related Posts

    ایران کی امریکہ کو دھمکی، ’اقتصادی جنگ کا جواب خلیج فارس میں بحری پابندی سے دیں گے‘

     ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

    منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن، متعددگرفتار

    مقبول خبریں

    روزمرہ کی یہ عادتیں دماغ کو پہنچا سکتی ہیں نقصان، ماہرین نے بتائے بچاؤ کے طریقے

    ایران کی امریکہ کو دھمکی، ’اقتصادی جنگ کا جواب خلیج فارس میں بحری پابندی سے دیں گے‘

    منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن، متعددگرفتار

    ٹرانسفارمر چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار،  2 ٹرانسفارمرز اور  3 ٹرانسفارمر کوائلز برآمد

    مسلح افراد کا ہسپتال کے اسٹاف پر  حملہ چار زخمی

    بلاگ

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.