ٹنڈوالہیار رپورٹ تیمور رضا قائم خانی
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کے احکامات پر ایس ایچ او پیارو لُنڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بجلی کے ٹرانسفارمرز چوری کرنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کی شناخت سکندر عرف چائو ولد محمد عثمان سکنہ گاؤں غلام حسین لُنڈ اور سومار ولد اجیو سکنہ ٹنڈو آدم روڈ ٹنڈوالھیار کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے ساتھی نریش بھیل کے ہمراہ رات کے اوقات میں ضلع ٹنڈوالھیار کے مختلف علاقوں میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمرز کو نشانہ بناتے تھے۔ ملزمان مبینہ طور پر ٹرانسفارمر کھول کر اس میں موجود کوائلنگ، تانبا اور دیگر قیمتی سامان نکال کر چوری کرلیتے تھے ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے ضلع ٹنڈوالھیار کے مختلف تھانوں کی حدود میں ٹرانسفارمر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 25 کے وی کے 02 ٹرانسفارمرز جبکہ 03 عدد ٹرانسفارمر کوائلز برآمد کرلی ہیں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور وارداتوں میں ملوث ساتھی نریش بھیل کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ٹرانسفارمرز سمیت سرکاری و عوامی املاک کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

