سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
خواجہ محمد صفدر روڈ پر تیز رفتاری کے دوران ایک حادثہ میں کار ڈرائیور اور کار سوار زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے مشہور روڈ خواجہ صفدر روڈ پر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کے دوران دو گاڑیاں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد پیچھے سے آنے والی متعدد گاڑیاں بھی حادثے کی زد میں آ گئیں۔اس حادثے میں ایک کار میں موجود ڈرائیور اور سواریاں زخمی ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو اچھا خاصہ نقصان پہنچا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نے کہا ٹریفک قوانین اور مقررہ حدِ رفتار کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔شہری دورانِ ڈرائیونگ احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں۔زخمیوں کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں منتقل کر دیا گیا ۔

