اسلام آباد :سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ڈائریکشن بدل لی ہے ، وہ اب اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں نکلے گی، پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف اور صوبوں کی حمایت میں نکلے گی۔اسٹیبلشمنٹ کسی ہارے ہوئے گھوڑے یامردہ لاش پر کبھی اپنی انوسٹ نہیں کرتی
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن پلان جان بچاؤ پلان ہے۔ جس کا مقصدعوام سے اپنی جان، مال اور حکومت بچانا ہے۔ سندھ کی تقسیم کا کوئی بل ابھی سامنے آیا نہیں لیکن پی پی پی نے سنا ، دیکھا اور ماحول بنانا اور شور مچانا شروع کردیا ہے۔ ہم بہاولپور اور ہزارہ صوبہ بنائیں گے، دیکھتے ہیں ہمیں کون روکتا ہے جس کی منظوری خود انہوں نے دی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ بینک نہ ہونے کی وجہ سے پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) میں الیکٹ ایبلز کی کوئی دلچسپی اور کشش نہیں رہی۔الیکشن سے پہلے ووٹ بینک تو رہا نہیں تھا، اب سپورٹ بینک بھی ختم ہوگیا ہے
لندن پلان ”جان بچاؤ پلان“، مقصد عوام سے اپنی جان مال اور حکومت بچانا ہے، محمد علی درانی

