منچن آباد (راشد ڈھڈی)
قصر حمدان ہوٹل میں اختر کی جانب سے پروقار اور پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں معزز اور شخصیات نے شرکت کی دعوت کا مقصد باہمی محبت، بھائی چارے اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ تقریب انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاتقریب میں چیئرمین اتحاد پریس کلب میاں محمد احمد فاضلکا وٹو وائس چیئرمین پرویز بسرا، سرپرست میاں امجد وٹو صدر عباس عابد جنرل سیکرٹری محمد ندیم ڈھڈی نعمان عاشق جوائنٹ سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز سینئر صحافی چوھدری ناظم حسین نے شرکت ،معزز۔ شرکاء کی آمد پر میزبان اختر کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیااس موقع پر شرکاء نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات نہ صرف باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ اتحاد پریس کلب سے وابستہ افراد کو ایک دوسرے کے قریب آنے اور اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے کا بھی موقع فراہم کرتی ہیں دعوت کے دوران شرکاء نے خوشگوار ماحول میں مختلف امور پر گفتگو کی اور ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس سے تمام شرکاء نے لطف اٹھایاشرکاء نے خوبصورت اور یادگار دعوت کے انعقاد پر اختر صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں نے میزبان اختر صاحب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ ملاقات کا سلسلہ خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔


