Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور فائرنگ کی سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم    گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹانک (بیورو رپورٹ)

     

    ٹانک پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور فائرنگ کی سنگین وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث خطرناک ملزم بن یامین ولد عمر خطاب، قوم بیٹنی، سکنہ کڑی جانکی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش متعدد سنگین وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں، جن کی روشنی میں مزید تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

    ایک لاکھ بھتہ، انکار پر فائرنگ اور مبینہ وصولی

    پولیس کے مطابق ملزم نے پٹھان کوٹ کے رہائشی علاؤالدین خان سے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ رقم دینے سے انکار پر مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی، جبکہ بعد ازاں بھتہ وصول کیے جانے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔

    تفتیش کے دوران ایک اور اہم انکشاف کے مطابق پٹھان کوٹ تا ڈیری اباخیل روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ولی خان سے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا، تاہم رقم نہ دینے پر ڈمپر گاڑی کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچانے کا الزام بھی سامنے آیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی عالمشیر کے ہمراہ جانکی کے رہائشی وحید اللہ پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    ڈی پی او عبدالصمد کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز

    ٹانک پولیس کی حالیہ کارروائیوں کو شہری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ ڈی پی او ٹانک عبدالصمد کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر، بھتہ خوروں اور امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی نظر آ رہی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او عبدالصمد کی واضح پالیسی ہے کہ شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا، جبکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ ڈی ایس پی شریف اللہ اور ایس ایچ او طاؤس خان مٹھی کی کارکردگی قابلِ تحسین اس کارروائی میں ڈی ایس پی شریف اللہ کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ ایس ایم اے طاؤس خان کی عملی کاوشوں کو بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ایس ایم اے کی ٹیم نے ملزم کی گرفتاری اور تفتیش میں پیشہ ورانہ انداز اپناتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کی۔مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او طاؤس خان مٹھی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک حکمتِ عملی اور دبنگ اندازِ کارروائی علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مثبت قدم ہے، جبکہ ڈی ایس پی شریف اللہ کی مؤثر نگرانی پولیس آپریشنز کو مزید نتیجہ خیز بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔مزید ساتھی اور سہولت کار بھی شکنجے میں آنے کا امکان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے انکشافات کی روشنی میں دیگر ممکنہ ساتھیوں، سہولت کاروں اور وارداتوں میں ملوث عناصر تک پہنچنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ٹانک پولیس نے واضح کیا ہے کہ بھتہ خوری، فائرنگ، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کا شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کسی قسم کی غفلت یا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    Related Posts

    اللہ تعالیٰ سید محمد یاسر رفیق شاہ کو تعلیم کے میدان میں مزید کامیابیاں عطا  فرمائے، طاہر رضا بگھور

    ہمارے جہازوں پر فائرنگ ہوئی ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کردیینگے، امریکی وزیر جنگ پہلے سے بڑی،شدید کارروائی کرینگے، ایران

    شادی ہال میں آتشزدگی، 22 براتی زندہ جل گئے

    مقبول خبریں

    ہمارے جہازوں پر فائرنگ ہوئی ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کردیینگے، امریکی وزیر جنگ پہلے سے بڑی،شدید کارروائی کرینگے، ایران

    اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور فائرنگ کی سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم    گرفتار

    شادی ہال میں آتشزدگی، 22 براتی زندہ جل گئے

    جمہوریہ ڈومینیکن کی جوہیری مولا ڈومنگیز نے مس ورلڈ 2026 کا تاج اپنے نام کر لیا

    منشیات کی اسمگلنگ کا الزام، ٹی وی اینکر سمیت 12 افراد کو سزائے موت

    بلاگ

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.