واشنگٹن ڈی سی +تہران :امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ہمارے جہازوں پر فائرنگ کی تو ہم اس کے تیل کے ٹینکروں کو تباہ کر دیں گے۔ جبکہ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے امریکہ کی ’دہشت گرد‘ فوج کو خبردار کیا ہے کہ ’اگر واشنگٹن خطے میں اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتا ہے تو ایرانی مسلح افواج امریکی جنگی بحری جہازوں کے خلاف پہلے سے زیادہ شدید اور وسیع پیمانے پر کارروائی کریں گی۔‘
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے سنیچر کی شب کہا کہ ’اگر امریکی فوج اپنی ’جارحانہ کارروائیاں‘ جاری رکھتے ہوئے خطے میں عدم تحفظ پیدا کرتی، ایرانی بحری جہازوں کو ہراساں کرتی یا ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھتی ہے تو ایرانی مسلح افواج اس کا مزید سخت جواب دیں گی۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ اگر واشنگٹن ایسی کارروائیاں جاری رکھتا ہے تو ایرانی مسلح افواج خطے میں موجود امریکی فوجی بحری جہازوں کو ’پہلے سے زیادہ شدت سے‘ نشانہ بنائیں گی۔
انھوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ ایران کے خلاف اپنے اقدامات جاری رکھتا ہے تو ایرانی فوجی ردِعمل کا دائرہ بھی مزید وسیع ہو سکتا ہے۔
یہ دھمکی امریکی فوج کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ’امریکی افواج نے خلیج فارس اور خلیج عمان میں تین ایرانی خام تیل بردار ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔‘
یہ بات امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے ہفتے کے روز اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ اس نے پانچ ستمبر کو خام تیل کے تین ایرانی ٹینکروں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اس کی وجہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے ان دو امریکی بحری جنگی جہازوں پر بیلسٹک میزائل داغنا تھا جو علاقائی سمندری حدود میں گشت کر رہے تھے۔
ہمارے جہازوں پر فائرنگ ہوئی ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کردیینگے، امریکی وزیر جنگ پہلے سے بڑی،شدید کارروائی کرینگے، ایران

