خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
ایکس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور نے ستھ شھانی کی معروف سماجی شخصیت اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے سابق جنرل سیکرٹری سید مسرت عباس شاہ ایڈووکیٹ کے صاحبزادے سید محمد یاسر رفیق شاہ کو جماعت نہم کے امتحانات میں 543 نمبر حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں ملک طاہر رضا بگھور نے کہا کہ سید محمد یاسر رفیق شاہ کی یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور والدین کی بہترین تربیت کا ثمر ہے۔ انہوں نے طالب علم اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار کامیابی مستقبل کی مزید کامیابیوں کی نوید ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید محمد یاسر رفیق شاہ کو تعلیم کے میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں اپنے والدین، اساتذہ اور علاقے کے لیے باعثِ فخر بنائے۔ انہوں نے یاسر رفیق شاہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔



