چکوال: مہتاب نصیر اعوان سے
چکوال سپر لیگ کے 3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم، ڈومیسٹک کرکٹ اور کھیلوں کے فروغ سمیت مختلف امور پر اظہارِ خیال کیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا کھیل ہمیشہ سے غیر یقینی رہا ہے، کبھی ہارنے والی ٹیم جیت جاتی ہے اور کبھی جیتی ہوئی ٹیم ہار جاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر اپنا شاندار مقام حاصل کرے گی۔
ڈومیسٹک کرکٹ سے اچھے اور باصلاحیت کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں، جبکہ چکوال سپر لیگ جیسے مقامی ٹورنامنٹس نوجوانوں میں کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
نئے صوبوں کے قیام اور بلدیاتی سیٹ اپ سے متعلق سوال پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ان معاملات پر بہتر فیصلہ کیا جائے گا۔

