Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    روہت شرما کے مستقبل پر آج بی سی سی آئی کی میٹنگ میں ہوگا فیصلہ!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سیکیا کا کہنا تھا کہ روہت لارڈز میں ریٹائر نہیں ہوں گے اور جب تک ٹیم کے منصوبوں میں ہیں، تب تک کھیلتے رہیں گے۔ یہ بیان سلیکشن کمیٹی کو اچھا نہیں لگا۔

    آج (3 ستمبر) ’بی سی سی آئی‘ (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) کی میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں کئی اہم مسئلوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف شکست سے لے کر چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی مدت کار پر بھی فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ اسی میٹنگ میں روہت شرما پر بھی گفتگو ممکن ہے، کیوں کہ ان کے ریٹائرمنٹ کی خبروں نے گزشتہ ماہ انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی تھی۔ بی سی سی آئی کی اس میٹنگ میں بورڈ کے سکریٹری دیوجیت سیکیا، اجیت اگرکر، گوتم گمبھیر اور ’سنٹر آف ایکسیلینس‘ کے سربراہ وی وی ایس لکشمن موجود ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ شبھمن گل اور شریاس ایئر بھی اس میٹنگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

    ’کرک بز‘ کی رپورٹ کے مطابق 3 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں روہت شرما کے مستقبل پر بات ہو سکتی ہے۔ دعویٰ یہ کیا گیا تھا کہ وہ لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف ونڈے میچ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ معاملہ اس مرحلے پر پہنچ گیا تھا کہ سلیکٹرز نے ’ہٹ مین‘ پر واضح کر دیا تھا کہ وہ 2027 کے ورلڈ کپ کے منصوبوں میں شامل نہیں ہوں گے۔ حالانکہ بی سی سی آئی سکریٹری کے بیان کے بعد سب کچھ تبدیل ہو گیا تھا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سیکیا کا کہنا تھا کہ روہت لارڈز میں ریٹائر نہیں ہوں گے اور جب تک ٹیم کے منصوبوں میں ہیں، تب تک کھیلتے رہیں گے۔ یہ بیان سلیکشن کمیٹی کو اچھا نہیں لگا۔ رپورٹ کے مطابق سلیکٹرس روہت کو 2027 ورلڈ کپ کے منصوبوں میں شامل نہ کرنے کی بات کہہ چکے تھے۔

    قابل ذکر ہے کہ روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سریز کے پہلے 2 میچوں میں 11 رن اور 26 رن بنائے تھے، اور ریٹائرمنٹ کی خبریں عروج پر تھیں۔ پھر آخری ون ڈے میں 138 رنوں کی تاریخی پاری کھیلی، جس کے بعد روہت شرما لارڈز میدان میں ونڈے سنچری لگانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ خبروں کے مطابق سنچری لگانے کے باوجود یہ طے نہیں ہے کہ روہت شرما ورلڈ کپ 2027 کھیلیں گے یا نہیں۔ اب روہت شرما میدان میں کب اتریں گے، یہ بڑا سوال ہے۔ بورڈ میٹنگ میں ان کے مستقبل پر بڑا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی اگلی ونڈے سیریز اسی مہینے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جائے گی۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 27 ستمبر سے 3 اکتوبر تک 3 ونڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ روہت اس سیریز کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سیریز سے قبل ہی روہت شرما کے مستقبل سے متعلق فیصلہ لے لیا جائے گا۔

    Related Posts

    افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشت گرد جہنم واصل

    مکھیوں سے سے نجات کے آسان گھریلو طریقے

    بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹرز کی فہرست سے باہر کیوں!

    مقبول خبریں

    مکھیوں سے سے نجات کے آسان گھریلو طریقے

    بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹرز کی فہرست سے باہر کیوں!

    مہنگا پٹرول: جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

    بزنس مین اپنی لاکھوں ڈالرز کی کمپنی بیچ کر راہب بن گیا

    بلاگ

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.