Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تعلیمی نظام کا دوغلا پن اور طبقاتی فرق سب سے بڑا ظلم ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    پرائیویٹ اسکول کے طالب علم پر ہفتہ وار 60 ہزار جبکہ سرکاری اسکول کے بچے پر سالانہ 87 ڈالر بھی خرچ نہیں ہوتے،

     

    لاہور:پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ایک میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے تعلیمی نظام میں موجود طبقاتی فرق، صحت کی سہولیات کی ابتر حالت اور سماجی ناانصافیوں پر انتہائی جرات مندانہ اور فکر انگیز گفتگو کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر آج کا طالب علم آنے والے بیس سالوں میں ہم سے بہتر نہیں ہو گا تو یہ ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ اور خوف کی علامت ہے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے معاشرے کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک بچہ جو مہنگے پرائیویٹ اسکول میں پڑھتا ہے، اس پر ہفتہ وار 60 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ اس کے برعکس سرکاری اسکول کے ایک طالب علم پر سالانہ 87 ڈالر (تقریباً 24 ہزار روپے) بھی خرچ نہیں کیے جاتے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ اس سوسائٹی کی سب سے بڑی ناانصافی ہے، اور مجھے ان دیکھتی اور سوال پوچھتی آنکھوں سے خوف آتا ہے جو اس ناانصافی کو محسوس کرتی ہیں۔
    راولپنڈی میں پیش آنے والے المناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس حادثے پر کوئی بھی معقول توجیہہ پیش نہیں کی جا سکتی۔ چودہ معصوم بچوں کی جان چلی جائے اور اس پر روایتی انکوائریز کے کیا معنی رہ جاتے ہیں؟ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا میں ایسے سانحات سے سبق سیکھ کر راہیں متعین کی جاتی ہیں، مگر ہمارے ہاں صورتحال مختلف ہے۔
    صحت کے شعبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ دیہی علاقوں کا رخ کریں تو ساٹھ ستر ہزار کی آبادی پر مشتمل پورے کے پورے قصبے عطائی ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر ہیں، جنہیں تبدیل کرنا حکومت کی پالیسی اور ہم سب کی محنت کا تقاضا ہے۔
    ملک محمد احمد خان نے طلبا و طالبات سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ ان مسائل پر ضرور آواز اٹھائیں تاکہ آنے والے وقت میں ہمیں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سوسائٹیز الفاظ اور اصولوں پر کھڑی ہوتی ہیں، اس لیے اپنے الفاظ میں ایسی تاثیر پیدا کریں جو عملی اقدامات کی صورت میں معاشرے کی بہتری کا سبب بنے۔

    Related Posts

    "ملتان پولیس میں تبدیلی کی کہانی”: میرٹ کی جیت ، سازش ناکام ، اختر فاروق نے چارج سنبھال لیا

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    مقبول خبریں

    "ملتان پولیس میں تبدیلی کی کہانی”: میرٹ کی جیت ، سازش ناکام ، اختر فاروق نے چارج سنبھال لیا

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.