لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے غمزدہ والدین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ اور دردناک واقعہ ہے،جس پر ہر دل سوگوار ہے۔
پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دل شدید رنجیدہ اور غمزدہ ہے۔ ننھی جانوں کا یہ المناک سانحہ پورے ملک کو سوگوار کر گیا ہے جس کا کرب لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔اس ناقابلِ تلافی نقصان پر میں غمزدہ والدین اور لواحقین کے دکھ میں…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 26, 2026
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی اور ان کی مکمل فعالیت یقینی بنائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

