سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سابق صدر و فوجداری قوانین کے ماہر وکیل شاہد میر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سال 28-2027ء کے 12 دسمبر 2026ء کو ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں مکمل خاموش ہیں جبکہ صدر و سیکرٹری کے عہدہ کے لئے امیدوار کھل کر سامنے آ گئے ہیں لیکن شاہد میر نے ابھی تک کسی کی حمایت کا اعلان نہ کیا ہے۔پتہ چلا ہے کہ شاہد میر مذکورہ انتخابات میں پوری طرح غیر جانبداری کا مظاہرہ دیکھاتے ہوئے کسی بھی امیدوار کی حمایت و مخالفت نہ کریں گے۔اس سلسلہ میں شاہد میر نے کہا کہ ابھی تک انھوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ کس امیدوار کے ساتھ چلیں گے بلکہ ارادہ کر رہا ہوں کہ آئندہ خاموشی اختیار کر لوں بلکہ خاموش رہ کر دھماکہ کروں گا۔

