این ٹی اے کے ذریعہ یو جی سی-نیٹ کے کچھ امتحانات منسوخ کیے جانے کی خبر نے ایک بار پھر مودی حکومت کے لیے مشکلیں پیدا کر دی ہیں۔ پیپر لیک اور امتحانات میں بے ضابطگیوں کو لے کر پہلے ہی اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت کی ناک میں دَم کیے ہوئی ہیں، اب تازہ معاملہ نے اپوزیشن کو مزید موقع فراہم کر دیا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے تو اس معاملہ میں سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے براہ راست وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے این ٹی اے کے ذریعہ انگریزی، کامرس اور سماجیات کے امتحانات منسوخ کیے جانے سے متعلق اعلان پر مبنی ’ایکس‘ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دیکھیے مودی جی، آپ کی این ٹی اے نے کیا کر دیا ہے۔‘‘
’دیکھیے مودی جی، آپ کی این ٹی اے نے کیا کر دیا‘، یو جی سی-نیٹ امتحانات منسوخ ہونے پر راہل گاندھی ناراض

