Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مسجد جانے والے نمازیوں سمیت شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا

    وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)

    نواحی علاقہ دھونکل کے محلہ موچی پورہ میں عرصہ دراز سے جمع پانی نے علاقہ مکینوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ مسجد جانے والے نمازیوں سمیت شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ اداروں کو متعدد بار شکایات اور صورتحال سے آگاہ کیے جانے کے باوجود مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا۔صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقامی سیاسی رہنما چوہدری عنصر محمود سندھو نے چوہدری سلیمان جوندہ اور مہر غلام مصطفیٰ سرپرست اعلیٰ وزیرآباد پریس کلب کے ساتھ محلہ موچی پورہ کا دورہ کیا۔انہوں نے مقامی افراد کے ہمراہ مختلف گزرگاہوں اور متاثرہ مقامات کا معائنہ کیا اور شہریوں سے مسائل کی تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایم این اے بلال فاروق تارڑ سے بھی رابطہ کیا اور متاثرہ علاقے کی لوکیشن اور مسائل سے متعلق تفصیلات ارسال کیں۔چوہدری عنصر محمود سندھو کا کہنا تھا کہ محلہ موچی پورہ کے رہائشی طویل عرصے سے اس دیرینہ مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں، جو انتہائی افسوسناک صورتحال ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ علاقہ مکینوں کا یہ مسئلہ ان شاء اللہ جلد حل کروانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزرگاہوں اور اردگرد کی زمینوں میں جمع پانی کو مناسب اور مؤثر متبادل جگہ پر منتقل کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی اور محلہ موچی پورہ کے مکینوں کو مزید مشکلات میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

     

     

    Related Posts

    نئی آٹو پالیسی، مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر

    آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

    ڈپٹی کمشنر نے ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ٹریننگ مشق کا معائنہ کیا

    مقبول خبریں

    نئی آٹو پالیسی، مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر

    آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

    سونے کے بھاؤ میں کمی

    چین کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کیخلاف قرارداد کی مخالفت

    دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان NCCIA طلب

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.