Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹرمپ کے ایلچی جیرڈ کشنر کی حماس کی قیادت سے ملاقات، غزہ منصوبے پر تبادلہ خیال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی جیرڈ کشنر نے مصر میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور غزہ منصوبے پر تبادلہ خیال کے دوران ان پر زور دیا کہ وہ ہتھیار ڈالنے کے اپنے عزم پر عمل درآمد کریں۔
    رپورٹ کے مطابق امریکی ویب سائٹ ایکسوئیس کی رپورٹ میں ذرائع نے بتایا کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ٹرمپ کے ایلچی جیرڈ کشنر نے بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملاڈینوف اور بورڈن کے رکن سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئرکے ہمراہ حماس کے سیاسی رہنما خلیل الحیہ سے ملاقات کی، مصر کے انٹیلی جنس چیف حسن رشاد، قطری سفارت کار علی الثوادی اور ترکی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کا مقصد غزہ میں غیرمسلح ہونے سے متعلق حماس کی ذمہ داریوں کو ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات میں تبدیل کرنا تھا۔
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے ان اقدامات میں انتظامی اختیارات فلسطینی ٹیکنوکریٹک حکومت کو منتقل کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے کہ غزہ کے مستقبل کے انتظامی معاملات میں حماس کا کوئی کردار نہ ہو۔
    ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف پیس چاہتا ہے کہ حماس اپنے ہتھیاروں اور فوجی انفرا اسٹرکچر کو ختم کرنا شروع کرے، بین الاقوامی فورس کو غزہ میں تعیناتی کی اجازت دے اور فلسطینیوں کو دھمکانے یا ان کی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالے بغیر غزہ کی بحالی اور تعمیرنو میں سہولت فراہم کرے۔
    غزہ پیس بورڈ یہ بھی چاہتا ہے کہ اگر حماس غیر مسلح ہونے کا عمل شروع کرتی ہے تو اسرائیل غزہ سے اسی مناسبت سے اپنی فوجیں واپس بلائے اور محصور علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی تیز کرے اور اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہو سکتا کہ حماس کو انتظامی اختیارات، تمام ہتھیار اور فوجی انفرا اسٹرکچر ترک کرنا ہوگا اور غزہ دوبارہ کبھی اسرائیل کے لیے دہشت گردی کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔
    خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے معاہدے پر دستخط کے بعد جیرڈ کشنر کی حماس کے رہنماؤں کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے اور یہ غیر معمولی ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وائٹ ہاؤس اور ٹرمپ کا بورڈ آف پیس حماس اور اسرائیل دونوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ امریکا 20 نکاتی امن منصوبے کے اگلے مرحلے کی جانب پیش رفت کریں۔

    Related Posts

    ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر انتقال کر گئیں

    امریکہ کا جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں محدود کرنے کا اعلان

    مندر‘ میں اچانک بھگدڑ نے 7 عقیدتمندوں کی لی جان، کئی زخمی

    مقبول خبریں

    ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر انتقال کر گئیں

    امریکہ کا جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں محدود کرنے کا اعلان

    مندر‘ میں اچانک بھگدڑ نے 7 عقیدتمندوں کی لی جان، کئی زخمی

    جیکب آباد 15 سالہ لڑکا  جھولے سے گرنےسے زخمی

    ’دیکھیے مودی جی، آپ کی این ٹی اے نے کیا کر دیا‘، یو جی سی-نیٹ امتحانات منسوخ ہونے پر راہل گاندھی ناراض

    بلاگ

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.