Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یونان : جنگلات میں آگ لگانے کے الزام میں اسرائیلی سیاح گرفتار، یورپ آتشزدگی میں بھی اسرائیل ملوث ہے!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایتھنز: یونان کے مشہور سیاحتی جزیرے کریٹ میں جنگلات میں شدید آگ بھڑکانے کے الزام میں 35 سالہ ایک اسرائیلی سیاح کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب یونان سال کے انتہائی خطرناک جنگلی آتش زدگی (فائر سیزن) کے دورے سے گزر رہا ہے اور حکومت نے اس حوالے سے سخت ترین قوانین نافذ کر رکھے ہیں۔
    میڈیا ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا سیاح ایک کرائے کی ولا میں مقیم تھا جہاں اس نے سخت پابندی کے باوجود باربی کیو کرنے کیلئے لکڑی اور کوئلہ جلایا۔ ولا کے مالک نے مبینہ طور پر شدید خطرات کے پیشِ نظر پہلے ہی تحریری ہدایت دی تھی کہ احاطے میں باہر گرل یا باربی کیو کرنا بالکل ممنوع ہے، لیکن اس وارننگ کو نظر انداز کر دیا گیا۔
    تحقیقات کے مطابق جمعے کی شام تقریباً سات بج کر دس منٹ پر جنوبی ریتھیمنو کے علاقے میں سیلیا کے قریب واقع اس ولا کے صحن سے آگ کا آغاز ہوا۔ تیز ہوشربا ہواؤں کے باعث باربی کیو کی چنگاریاں قریبی سوکھے جنگل اور جھاڑیوں پر جا گریں، جس سے شعلے چند ہی لمحوں میں بے قابو ہو گئے۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ حکام کو فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرنا پڑا۔
    آگ پر قابو پانے کے لیے 60 سے زائد فائر فائٹرز، خصوصی یونٹس، متعدد فائر انجنوں کے علاوہ ہیلی کاپٹرز اور پانی کے ٹینکرز کو بھی طلب کیا گیا۔ خطرے کے پیشِ نظر قریبی آبادیوں کو بھی وقتی طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔ چار گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل قابو پا لیا، جبکہ ملزم سیاح کو عدالت میں پیش کر کے اس کی حراست میں توسیع کی کارروائی مکمل کی گئی۔
    اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں طرح طرح کی چہ مگوئیاں اور سازشی نظریات بھی گردش کرنے لگے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ محض ایک عام غفلت نہیں بلکہ اسپین اور فرانس کے جنگلات میں آگ لگانے میں بھی اسرائیلی شہری ملوث ہیں اور حساس سیاحتی مقامات کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاکہ اسپین کو بالخصوص اور برطانیہ، یورپ اور امریکا کو بالعموم اسرائیل مخالف ہونے کی سزا دی جاسکے۔

    Related Posts

    ’دیکھیے مودی جی، آپ کی این ٹی اے نے کیا کر دیا‘، یو جی سی-نیٹ امتحانات منسوخ ہونے پر راہل گاندھی ناراض

    مین کچہری روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار،گاڑیاں چھکڑابننے لگیں

    ”کیپٹن جیک سپیرو کی طوفانی واپسی“

    مقبول خبریں

    ’دیکھیے مودی جی، آپ کی این ٹی اے نے کیا کر دیا‘، یو جی سی-نیٹ امتحانات منسوخ ہونے پر راہل گاندھی ناراض

    مین کچہری روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار،گاڑیاں چھکڑابننے لگیں

    ٹرمپ کے ایلچی جیرڈ کشنر کی حماس کی قیادت سے ملاقات، غزہ منصوبے پر تبادلہ خیال

    سنوکر کلب چلانے کے حوالے سے لاہورہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےسعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    بلاگ

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.