میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب اسلامیہ گرلز کالج میں منعقد ہوئی، جس کی میزبانی مسلم لیگ (ن) ڈویژنل وومن ونگ کی صدر غزالہ شاہین وائیں نے کی۔ تقریب کے دوران کالج میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے بالخصوص کی گئی۔تقریب کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان نے تحریکِ پاکستان کے نامور رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب مرحوم غلام حیدر وائیں کی مرقد پر حاضری دی۔ رہنماؤں نے وہاں فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو رہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنان نے ملکی استحکام، ترقی اور بانیانِ پاکستان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اعادہ بھی کیا.

