ٹیکسلا:تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کردیا گیا، مقتولہ شمسو عرف عائشہ گیلامنہ کو گردن میں گولی لگی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے مقتولہ کے ٹک ٹاک پر 1.3 ملین فالورز ہیں،فائرنگ سے ٹک ٹاکر کی چھوٹی بہن 15 سالہ اسمیہ زخمی ہوئی ہے۔ ٹیکسلا پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بیٹی شمسو کو ٹیلی فون کرکے کاشف کاشی نے بلایا،جو بہن اور بھائی کو لیکر گاڑی پر گھر سے گئی، نجی پیٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بیٹی پر فائرنگ کی،جسے گولیاں لگیں۔فائرنگ کے وقت گاڑی ڈمپر سے ٹکرا گئی،دوسری بیٹی بھی زخمی ہو گئی، بیٹی4 سال سے ٹک ٹاکر تھی جسکا کوثر اور جاوید عرف شاہین سے لین دین کا تنازع تھا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مقتولہ نے متعدد بار ملزمان کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں بارے آگاہ کیا تھا، ملزمان نے رقم ہڑپ کرنے کےلئے خود یا نامعلوم ساتھیوں سے بیٹی کا قتل کروایا۔
13 لاکھ فالوورز رکھنے والی معروف خاتون ٹک ٹاکر کا سفاکانہ قتل، 15 سالہ بہن زخمی

