Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      "5 سالوں میں ہر شخص کا اپنا ذاتی اے آئی ایجنٹ ہوگا”،مارک زکر برگ، انسان کیا کرینگے؟ بڑا سوال

      یوٹیوب کا بڑا اعلان: سوشل میڈیا سائٹ پر پیسے کمانے دگنا مشکل، کرئیٹرز پر کڑی شرائط

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مسلم کالونی اور بہکانوالہ پل کے قریب نہر کا برم شدید ٹوٹ پھوٹ اور کٹاؤ کا شکار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    منچن آباد(راشد ڈھڈی)

    چیف انجینئر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ(محکمہ انہار)سپرنٹنڈنگ انجینئر () سرکل متعلقہ،ایکسین () انہار ڈویژن منچن آباد،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل منچن آباد۔فورڈ واہ نہر کے برم (برم نزد مسلم کالونی،بہکانوالہ روڈ و دیگر مقامات) کی شدید ٹوٹ پھوٹ اور کٹاؤ کی فوری مرمت کے حوالے سے۔ہم آپ کی توجہ تحصیل منچن آباد کے زرعی رقبے کو سیراب کرنے والی اہم فورڈ واہ نہر کی خستہ حال صورتحال اور اس کے کناروں (برم) پر ہونے والے خطرناک کٹاؤ کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔فورڈ واہ نہر کا برم،بالخصوص مسلم کالونی اور بہکانوالہ پل کے قریب نہر کا برم شدید ٹوٹ پھوٹ اور کٹاؤ کا شکار ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے نہر کے کنارے کمزور اور خطرناک حد تک دھنس چکے ہیں۔اگر بروقت ان متاثرہ جگہوں پر بانس لگا کر،پشتہ بندی کر کے اور مٹی کی بھرائی اور مضبوطی کا کام نہ کیا گیا،تو نہر میں پانی کے دباؤ یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نہر کا بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔اس سے نہ صرف ملحقہ آبادیوں میں پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے بلکہ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی قیمتی فصلیں بھی تباہ ہو سکتی ہیں، جس سے کسانوں اور مقامی رہائشیوں کو ناقابل تلافی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کٹاؤ اور سڑک کے خستہ حال ہونے کی وجہ سے اس راستے پر روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے سکول کے بچوں،بزرگوں اور کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کسی بھی بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔اہل علاقہ اور متاثرہ زمینداروں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ:محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے۔فوری طور پر متاثرہ مقامات پر ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کیا جائے، جہاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار حصوں کو بچانے کے لیے بانس، مٹی کے تھیلے اور مٹی کی بھرائی کا مناسب بندوبست کیا جائے۔مستقبل کے لیے اس روڈ اور نہر کے بند کو پکا اور محفوظ بنانے کے لیے مستقل نوعیت کے اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔آپ کی فوری مداخلت اس علاقے کو ایک بڑے حادثے سے بچا سکتی ہے۔ اہل علاقہ آپ کے بروقت اقدام کے منتظر رہیں گے۔اہل علاقہ، مسلم کالونی،بہکانوالہ اور مکین تحصیل منچن آباد۔

    Related Posts

    ریج کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک

    مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، ڈاکٹر شبیر احمد مینگل

    مقبول خبریں

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک

    گزشتہ چار سالوں میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 75 فیصد کا اضافہ، مجموعی قرض 836 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا!

    بحیرہ احمر میں پاکستانیوں کی ہلاکت: سعودی قیادت میں قائم بحری اتحاد کے اعلامیے پر عمل درآمد کے لیے مکمل تیار ہیں، پاکستان

    پروٹین کا حد سے زیادہ استعمال جان لیوا؟ نوجوانوں میں پروٹین کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے منفی اثرات

    "5 سالوں میں ہر شخص کا اپنا ذاتی اے آئی ایجنٹ ہوگا”،مارک زکر برگ، انسان کیا کرینگے؟ بڑا سوال

    بلاگ

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.