Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      "5 سالوں میں ہر شخص کا اپنا ذاتی اے آئی ایجنٹ ہوگا”،مارک زکر برگ، انسان کیا کرینگے؟ بڑا سوال

      یوٹیوب کا بڑا اعلان: سوشل میڈیا سائٹ پر پیسے کمانے دگنا مشکل، کرئیٹرز پر کڑی شرائط

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، ڈاکٹر شبیر احمد مینگل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بلوچستان)

     

    ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شبیر احمد مینگل نے کہا ہے کہ ہسپتال کو درپیش بنیادی مسائل کے حل اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ پانی کی قلت، پارکنگ، صفائی، ایمرجنسی، اسٹاف کی حاضری، گائنی و ڈلیوری سروسز، این آئی سی یو، تھیلیسیمیا سینٹر اور ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت علاج سمیت مختلف شعبوں میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ڈاکٹر شبیر احمد مینگل کے مطابق ہسپتال کا پرانا بور خراب ہونے کے باعث پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس وقت روزانہ پانچ سے چھ پانی کے ٹینکر باہر سے منگوائے جا رہے ہیں، جس سے ہسپتال کے وسائل پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بور کی فوری ضرورت ہے، جس کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے باہر باقاعدہ پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ہسپتال کے اندر غیر ضروری ٹریفک کو محدود کرنے کے اقدامات بھی جاری ہیں، جس سے صفائی اور انتظامی امور میں بہتری آئے گی اسٹاف کی حاضری اور سروس ڈیلیوری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ غیر حاضر عملے کو ڈیوٹی پر واپس بلایا گیا ہے ایم ایس نے بتایا کہ ایمرجنسی سروس میں ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ شدید گرمی کے پیش نظر ایمرجنسی وارڈ میں ایئر کنڈیشننگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر اور مکمل طور پر فعال بنانے کی ضرورت ہے ڈاکٹر شبیر احمد مینگل نے کہا کہ زچہ و بچہ کی سہولیات آبادی کے تناسب سے ناکافی ہیں اور اس وقت ہسپتال میں صرف دو ڈلیوری ٹیبلز موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، سیاسی نمائندوں اور خصوصاً ایم پی اے خضدار کے تعاون سے آٹھ سے دس ڈلیوری ٹیبلز پر مشتمل جدید ڈلیوری ہال کے قیام کی کوششیں جاری ہیں، جس سے خواتین کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں این آئی سی یو وارڈ کی مشینری موجود ہے، جسے بہت جلد فعال کر دیا جائے گا این آئی سی یو کے فعال ہونے سے نوزائیدہ اور تشویشناک حالت میں موجود بچوں کو بہتر اور بروقت طبی نگہداشت کی سہولت میسر آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے الگ سینٹر کے قیام پر بھی کام کیا جا رہا ہے، تاکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کی منتقلی اور دیگر ضروری طبی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں ایم ایس نے بتایا کہ ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت علاج کا نظام دوبارہ فعال کرنے کے لیے میڈیکل اسٹور کی تعمیر جاری ہے اور توقع ہے کہ آئندہ بیس روز میں یہ نظام فعال ہو جائے گا۔ اس کے بعد سرجری سمیت مختلف طبی سہولیات ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت فراہم کی جا سکیں گی انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال کی مارچری میں نصب چاروں ایئر کنڈیشنرز خراب ہیں، جن کی مرمت سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی مرحلہ وار اقدامات جاری ہیں ڈاکٹر شبیر احمد مینگل کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے عوام کو ان کے اپنے شہر میں معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ہسپتال میں موجود مسائل کو مرحلہ وار حل کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔

    Related Posts

    سونے کی پھر بڑی چھلانگ، پہنچ سے باہر

    امریکا اور ایران میں جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق: پاکستان کی ثالثی رنگ لے آئی

    وزیراعلی پنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ مھراب فاطمی کی بیسٹ پرفارمنس

    مقبول خبریں

    عوامی سروےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت فرش کو چھونے لگی، ریپبلکن پارٹی کی مشکلات میں اضافہ

    سونے کی پھر بڑی چھلانگ، پہنچ سے باہر

    مارکو روبیو، اسکاٹ بیسنٹ اور اسٹیفن ملرسمیت اہم شخصیات کو بغیر صدرٹرمپ کے ”ائیر فورس ون“ میں بھیجا گیا،نیویارک ٹائمز

    امریکا اور ایران میں جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق: پاکستان کی ثالثی رنگ لے آئی

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک

    بلاگ

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.