Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم، چنیوٹ میں پرچم کشائی کی تقریب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چنیوٹ (فرحان بلال سے) 

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے کے خیرمقدم کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں تینوں برادر اسلامی ممالک کے پرچم لہرائے گئے اور قومی ترانے پیش کیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف تھے، جبکہ ضلعی افسران، سی او ایم سی و ضلع کونسل محمد عارف ، محمد فیاض ،سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی ترانے پیش کیے گئے اور تینوں ممالک کے پرچم لہرائے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد، بھائی چارے اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر ہے۔ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون عالم اسلام کے اتحاد اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مسلم ممالک کے اتحاد، باہمی تعاون اور اجتماعی سلامتی کا علمبردار رہا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، جبکہ دفاعی تعاون کے فروغ سے تینوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔تقریب کے دوران تینوں ممالک کے پرچم لہرا کر برادر ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور دفاعی معاہدے کو عالم اسلام کے اتحاد، باہمی تعاون اور اجتماعی سلامتی کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

    Related Posts

    صوبہ پنجاب ترقی و خوشحالی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، شیر علی،سعادت حسین

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عا طف کی مدعیان سے ملاقات 

    تھانہ بڈیانہ انکوائری کے لیے آنے والے متعدد سائلین کو  حوالات پہنچا دیا گیا

    مقبول خبریں

    کولمبیا میں 7.4 شدت کے زلزلے سے درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر، متعدد افراد دب گئے، ایمر جنسی نافذ ،ائیرپورٹس بند!

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب بھر میں پائپ واٹر پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان، 6 اضلاع کا انتخاب!

    صاف پانی کی فراہمی تاریخی سنگ میل ، فتنہ خان کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر جھوٹی پراپیگنڈہ مہم ہے: صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دے دیا!

    ہالی ووڈ باکس آفس پر تاریخ رقم: ’سپائیڈر مین‘ اور ’دی اوڈیسی‘ نے ایک ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا،

    تم سے نہ ہوپائے گا ،عظمیٰ بخاری ، شرمیلا صاحبہ فاروقی کا شعر میں جواب

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.