Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کراچی :سندھ حکومت کا میر رضا علی کی پُراسرار موت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :سندھ حکومت نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی پُراسرار موت کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے میر رضا علی کے والدین کو مکمل تعاون اور ہائی کورٹ کے جج سے تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میر رضا علی کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے ان کے والدین اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے میر رضا علی کیس کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت میر رضا کیس کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ سندھ حکومت پیر کی صبح چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کرے گی۔
    ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی عامر فاروقی کی سربراہی میں نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات یقینی بنائے گی۔

    وزیر داخلہ سندھ
    نشر مقرر: 9 اگست 2026ء

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میر رضا علی خان مرحوم کے گھر پہنچ گئے

    ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ اور متعلقہ ایس ایس پی بھی ان کے ہمراہ تھے

    وزیر داخلہ سندھ اور میئر کراچی نے میر رضا علی خان کے… pic.twitter.com/M5C3uHIUoD

    — Home & Law Department, Govt of Sindh (@HomeSindh) August 9, 2026


    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ والدین حکومت پر اعتماد کریں، وہ جس پولیس افسر کو تحقیقاتی ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز دیں گے، حکومت اس افسر کو تحقیقاتی ٹیم میں شامل کرے گی۔ ا
    نہوں نے کہا کہ میر رضا کیس کو شفاف بنانا بہت ضروری ہے اور حکومت اس معاملے میں عوام کے ساتھ ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میر رضا علی خان کے اہلِ خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اور اس مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
    اس سے قبل وزیر داخلہ سندھ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سمعیہ سید کی وجہ سے حکومت پر تنقید ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جو چیز اتھارٹی کے بغیر ہو وہ غلط ہوتی ہے۔ ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سمعیہ نے جو اعتراضات میڈیا کو بتائے وہی پہلے اعلیٰ افسران کو بتانے چاہیے تھے۔
    واضح رہے کہ اس کیس میں شروع سے ہی پولیس اور اہل خانہ کے مؤقف میں واضح تضاد موجود تھا۔ جس کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کی جانب سے ابتدائی پوسٹ مارٹم پر 14 اعتراضات سامنے آنے کے بعد کیس کا رخ تبدیل ہوگیا۔
    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی میں 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے عدالت کے حکم پر قبر کشائی کے بعد میر رضا کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات اور کھوپڑی، دانت اور پسلیاں ٹوٹنے کی تصدیق کی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی ثابت ہوا تھا کہ میر رضا کو گولی پیچھے کی جانب سے لگی، جس سے پولیس کے دعوے اور پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے معاملے پر اہلِ خانہ کا دعویٰ درست ثابت ہوا تھا۔
    میر رضا کیس کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کر دی گئی ہے۔ فیروز آباد تھانے میں ابتدا میں درج مقدمہ اغوا کی ’دفعہ 365‘ کے تحت درج کیا گیا تھا، تاہم اب ایف آئی آر میں دفعہ 302 بھی شامل کر لی گئی ہے۔
    سندھ پولیس نے والدین کے اعتراض کے بعد نئی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے، جس کل پہلا اجلاس پیر کے روز ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی ہوں گے۔تحقیقاتی ٹیم میں ایس ایس پی ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) سید علی رضا، ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان، ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل انعم تجمل اور ایس آئی او زمان ٹاؤن انسپکٹر چوہدری غضنفر کو شامل کیا گیا ہے۔
    آئی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے نئی تحقیقاتی ٹیم کو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ تفتیش مکمل کرکے مقررہ مدت میں عدالت میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
    واضح رہے کہ میر رضا علی کراچی کے علاقے فیروز آباد سے لاپتہ ہوئے تھے، جس کے بعد 29 جولائی کو ان کی لاش گلستانِ جوہر سے ملی تھی۔

    Related Posts

    فلکیاتی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری: چار بڑے ایونٹس ایک ساتھ، 12 اگست کی تاریخی رات سب نظریں آسمان پر

    امریکی معیشت کا ٹائٹینک تباہی سے کتنا دور؟ قومی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر ، امریکا ہرروز کتنا قرض لیتا ہے !

    معروف فلم ساز شکیل نورانی ریپ اور بلیک میلنگ کے الزام میں مہابلیشور سے گرفتار

    مقبول خبریں

    فلکیاتی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری: چار بڑے ایونٹس ایک ساتھ، 12 اگست کی تاریخی رات سب نظریں آسمان پر

    امریکی معیشت کا ٹائٹینک تباہی سے کتنا دور؟ قومی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر ، امریکا ہرروز کتنا قرض لیتا ہے !

    کراچی :سندھ حکومت کا میر رضا علی کی پُراسرار موت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

    معروف فلم ساز شکیل نورانی ریپ اور بلیک میلنگ کے الزام میں مہابلیشور سے گرفتار

    نیو جرسی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب نو فلائی زون میں دو مشکوک طیاروں کی پرواز ، اتار لیا گیا!

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.