Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    معروف فلم ساز شکیل نورانی ریپ اور بلیک میلنگ کے الزام میں مہابلیشور سے گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممبئی: ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اور ڈائریکٹر شکیل نورانی کو ایک 33 سالہ اداکارہ کی مدعیت میں درج ہونے والے سنگین مقدمے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر نامور اداکارہ نے عصمت دری، زہر دینے، اسقاطِ حمل اور قابلِ اعتراض ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کے انتہائی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
    شکیل نورانی، جنہوں نے "جورو کا غلام” (2000) اور "بڑے دل والا” (1999) جیسی فلمیں بنائیں، ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے ہی روپوش ہو گئے تھے۔ متاثرہ اداکارہ نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں انکشاف کیا کہ ملزم نے گزشتہ چار سالوں کے دوران کئی مرتبہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اسے زہر بھی دیا، جس کے نتیجے میں اس کا اسقاطِ حمل (میس کیریج) بھی ہوا۔
    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسے ایک نئے فلمی پروجیکٹ کے اسکرپٹ پر بات چیت کے بہانے ممبئی کے علاقے مالوانی میں اپنی رہائش گاہ پر بلوایا تھا، جہاں اس نے مبینہ طور پر اس کے مشروب میں کوئی نشہ آور چیز ملا کر بے ہوش کیا اور اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ہوش میں آنے پر ملزم نے دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے پولیس یا گھر والوں کو بتانے کی کوشش کی تو وہ اس کی گندی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔
    پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے سراغ لگایا کہ 73 سالہ ملزم شکیل نورانی ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور مہابلیشور کے ایک ہل اسٹیشن پر واقع اپنے فارم ہاؤس میں چھپا بیٹھا ہے۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے ہفتے کے روز وہاں چھاپہ مار کر اسے دبوچ لیا اور ممبئی منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا (BNS) کی دفعہ 64(2)(m) یعنی ریپ، 123، 88 یعنی اسقاطِ حمل اور 351(2) یعنی جان سے مارنے اور بدنام کرنے کی دھمکیوں کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے 12 اگست تک پولیس کی جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دے دیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    Related Posts

    کراچی :سندھ حکومت کا میر رضا علی کی پُراسرار موت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

    دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

    نیو جرسی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب نو فلائی زون میں دو مشکوک طیاروں کی پرواز ، اتار لیا گیا!

    مقبول خبریں

    کراچی :سندھ حکومت کا میر رضا علی کی پُراسرار موت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

    معروف فلم ساز شکیل نورانی ریپ اور بلیک میلنگ کے الزام میں مہابلیشور سے گرفتار

    نیو جرسی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب نو فلائی زون میں دو مشکوک طیاروں کی پرواز ، اتار لیا گیا!

    بھارت میں دردناک واقعہ: ”یہ حکومت نہیں دیمک تھی“ کسان کی ساری جمع پونجی مٹی میں مل گئی!

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس وفد کی ملاقات، ’نواز شریف اسکول آف ایمیننس‘ میں پائلٹ پروجیکٹ شروع ہوگا!

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.