اتراکھنڈ ماتحت سروسز سلیکشن کمیشن (یو کے ایس ایس ایس سی) پیپر لیک گھپلے میں ای ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی کے دہرادون سب زونل دفتر نے انسدادِ منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے)، 2002 کے تحت ملزم ہاکم سنگھ راوت کی 63.30 لاکھ روپے مالیت کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ای ڈی نے یہ جانچ رائے پور پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر اور ویجلنس سیکٹر میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر شروع کی تھیں۔ یہ معاملہ سال 2021 کے پوسٹ گریجویٹ سطح (وی ڈی او/ وی پی ڈی او) کے امتحان کے پیپر لیک اور2016 کے وی ڈی او/ وی پی ڈی او امتحان میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔
پیپر لیک معاملے میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، ملزم ہاکم سنگھ راوت کی جائیداد ضبط

