سیالکوٹ(سلیم احمد اعوان شیخو)
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ریسکو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے سیالکوٹ کے دورہ کے دوران ممکنہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر ریسکو 1122 کی تیاریوں اور مختلف اہم مقامات پر ریسکو وسائل کی تعیناتی کا جائزہ لیا،یہ بات ترجمان وسیم نے بتائی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال نے سیالکوٹ میں حالیہ مون سون کے دوران دریائے چناب،دریائے توی جموں،دریائے توی مناور، ندی نالوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال کے حوالے سے ریسکو انتظامات اور تیاریوں پر بریفنگ بھی دی۔

