سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
لے پالک بیٹے نے جائیداد ہتھیانے کے لئے زندہ باپ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا لیا مقدمہ درج ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقہ وسن پورہ میں ایک ریٹائرڈ مالی نبی احمد کے زندہ ہونے کے باوجود اس کے لے پالک بیٹے معظم نے اس کو مار کر اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا لیا۔اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر کے حکم پر تھانہ سمبڑیال کے ایس ایچ او میاں عبدالرزاق نے لے پالک بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ریکارڈ کلرک عارف زکریا کو معطل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل ایک ریٹائرڈ مالی نبی احمد مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس پیش ہوا اور بتایا کہ اس کے لے پالک بیٹے معظم نے اس کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنا لیا ہے جب کہ وہ زندہ ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

