Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، 13 نشستوں پر مقابلہ، ووٹنگ کل ہوگی، پولنگ سامان کی ترسیل مکمل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مظفر آباد :الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ میرپور ضلع کی چار، بھمبر ضلع کی تین اور کوٹلی ضلع کی 6 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
    حکام کے مطابق ڈی آر او آفس سے پولنگ سامان کی ترسیل کا آغاز ہوگیا، بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا گیا، پریذائیڈنگ افسران نے سخت سکیورٹی میں انتخابی سامان اپنی نگرانی میں پولنگ سٹیشنز پہنچایا۔پولنگ سامان کی ترسیل کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی پر مامور رہے۔
    حکام کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ سٹیشنز تک انتخابی سامان بروقت پہنچانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پولنگ کل مقررہ وقت پر شروع ہوگی۔
    13 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے متوقع
    ایل اے 1 میرپور۔ ون
    پیپلزپارٹی کے افسر شاہد اور مسلم لیگ نواز کے اظہر صادق کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے
    حلقہ ایل اے-2 میرپور- ٹو
    مسلم لیگ نواز کے عظیم بخش، پیپلزپارٹی کے قاسم مجید اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ظفر انور کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

    ایل اے-3 میرپور- ون
    مسلم لیگ نواز کے چوہدری محمد سعید اور پیپلزپارٹی کے یاسر سلطان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے تسلیم عارف اور آزاد امیدوار عمیر اصغر بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
    حلقہ ایل اے-4 میرپور-فور، کھڑی شریف
    مسلم لیگ نواز کے رخسار احمد کا پی پی پی کے صہیب ارشد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
    حلقہ ایل اے-5 بھمبر- ون، برنالہ
    مسلم لیگ ن کے ریٹائرڈ کرنل وقار نور اور پی پی پی کے چوہدری پرویز اشرف کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔
    حلقہ ایل اے-6 بھمبر-2، سماہنی
    استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان سونی کا مسلم لیگ نواز کے محمد رزاق چوہدری سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔
    حلقہ ایل اے-7 بھمبر-تھری
    آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا مسلم لیگ نواز کے امیدوار طارق فاروق سے سخت مقابلہ ہوگا۔
    حلقہ ایل اے-12 کوٹلی فائیو
    پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد یاسین چوہدری اور مسلم لیگ نواز کے محمد ریاست خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے جاری انتخابی مہم کا مقررہ وقت گزشتہ روز ختم ہوگیا، انتخابی مہم کے آخری روز امیدواروں نے سیاسی جماعتوں کے ووٹرز سے رابطے کیے، انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد امیدوار اور سیاسی جماعتیں انتخابی سرگرمی نہیں کر سکیں گی۔

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.