سیالکوٹ سلیم احمد اعوان شیخو
واسا سیالکوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل شہزاد نے یونین کونسل مظفر پور کے ٹیوب ویل آپریٹر شاہد نذیر کو ملازمت سے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تنخواہ بھی روک دی۔بتایا گیا ہے کہ شاہد نذیر کافی عرصہ سے یونین کونسل مظفر پور میں واسا کے زیر انتظام چلنے والے ٹیوب ویل پر بطور آپریٹر تعینات ہے لیکن وہ اکثر اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے اور وہ ملازمت کے ساتھ بطور پراپرٹی ڈیلر بھی کام کرتا ہے۔واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل شہزاد کو شاہد نذیر کے ڈیوٹی پر سے غائب رہنے کی متعدد شکایات موصول ہوئیں تو انھوں نے خفیہ طور پر پتہ چلایا تو خفیہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ شاہد نذیر۔ واقعی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے تو مذکورہ مینجنگ ڈائریکٹر نے خفیہ رپورٹ کی روشنی میں شاہد نذیر کو ملازمت سے معطل کر کے اس کی تنخواہ بند کر دی ہے جبکہ متعلقہ افیسران کو مذکورہ ٹیوب ویل آپریٹ کے خلاف مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ شاہد نذیر نے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل شہزاد اور شکایت دہندہ حاجی زبیر نت کو مسلم لیگ ن کے عہدے داروں سے فون کروائے ہیں کہ شاہد نذیر کو معافی دے دی جائے جبکہ مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر فیصلہ ہو گا اور شکایت دہندہ نے کہا ہے کہ میں بدعنوان ٹیوب ویل آپریٹر کو معافی نہیں دے سکتا۔

