نوشہرو فیروز (رپورٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر رجب علی سمون )
واپڈا ڈویژن آفس نوشہرو فیروز میں واپڈا کمپنیوں (ڈسکوٹیز) کی امڪانی نجکاری کے خلاف ہائیڈرو یونین کے زیراہتمام ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت ڈویژنل چیئرمین شاہد سمون، ڈویژنل سیکرٹری لیاقت مشوری اور جوائنٹ سیکرٹری یونس خانزادہ نے کی۔ اس کے علاوہ سب ڈویژن نوشہرو فیروز کے چیئرمین محمد فاروق کلہوڙو، سیکرٹری محمد جڙيل ڏيٿو، ساجد هڪڙو، سہیل سولنگی، یعقوب عالماڻی، ایاز ملک، جام محسن سہتو، بابو قیوم ڏيٿو، ثاقب مری، بابو علی محمد میمن، پیر بخش پیرزادو اور بڑی تعداد میں لیبر دوستوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے واپڈا کمپنیوں کی نجکاری کے حکومتی فیصلوں پر شدید تنقید کی اور اسے ملازمین اور عوام دشمن اقدام قرار دیا۔ احتجاج کے شرکاء نے اپنے مطحقہ مطحقہ مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر فضا ہائیڈرو یونین زندہ باد اور قائد مزدور سائين عبداللطيف نظاماڻي صاحب کے زوردار نعروں سے گونج اٹھی۔مظاہرین نے عزم ظاہر کیا کہ نجکاری کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور ملازمین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔

