Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بدامنی، چوری، ڈکیتی، راہزنی اور منشیات کے بڑھتے ہوئے دھندے کے خلاف ریلی 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہنگورجہ (رپورٹ ڈسٹرکٹ خیرپور فیاض محسن سولنگی)

     

     

    ہنگورجہ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈکیتی، راہزنی اور منشیات کے بڑھتے ہوئے دھندےکے خلاف شہریوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں، اساتذہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک پرامن ریلی نکالی۔ ریلی ہنگورجہ بس اسٹاپ سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی مچھر چوک پہنچی، جہاں شرکاء نے امن و امان کی بحالی کے لیے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔امن ریلی کی قیادت عبدالسلام میمن، استاد جعفر ٹانوری، استاد امداد سومرو، ذاکر دایو اور دیگر رہنماؤں نے کی، جبکہ ریلی میں ہنگورجہ کے تاجر، سیاسی و سماجی شخصیات، نوجوان، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر امن کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبات درج تھے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگورجہ اور اس کے نواحی علاقوں میں آئے روز چوری، ڈکیتی، راہزنی اور منشیات جیسے جرائم میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس امن و امان برقرار رکھنے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ ہنگورجہ تھانے میں کئی برسوں سے ایک ہی پولیس عملہ تعینات ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں ہو رہی، جس کے باعث جرائم پیشہ افراد بے خوف ہو کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد مزید متاثر ہوگا۔ریلی کے اختتام پر رہنماؤں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا کہ ہنگورجہ تھانے میں کئی برسوں سے تعینات پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر تبدیل کر کے دیانتدار، باصلاحیت اور فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز سخت آپریشن کیا جائے اور ہنگورجہ شہر میں امن و امان بحال کر کے شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات پر فوری عمل درآمد نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

    Related Posts

    واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر  نے ٹیوب ویل آپریٹرکو  معطل کردیا

    ڈاکٹر خلیل احمد پيرزادو کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    وزیرِ اعلیٰ  کا بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ختم اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا بڑا اقدام

    مقبول خبریں

    وزیرِ اعلیٰ  کا بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ختم اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا بڑا اقدام

    پل دھماکے سے تباہ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل

    لگاتار بمباری کی 11 ویں رات، ایران کے ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بنایا تو تہران بھی امریکی جوہری تنصیبات اڑا دے گا: ایرانی اخبار کیہان

    نہم کلاس کا طالبعلم میٹرک کے پیپرزکی چیکنگ کرنے لگا،ویڈیووائرل

    صحت کی افواہیں یا فٹبال کا میچ؟ امیتابھ بچن نے سرجری اور آئی سی یو کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    بلاگ

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.